صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت نئے تعینات ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس ڈی جی سوشل ویلفیئر ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم سمیت تمام ڈائریکٹرز بھی شریک صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کی محکمہ سوشل ویلفیئر کے مختلف ونگز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کرنے کی ہدایت صوبائی وزیر کا این جی اوز کی رجسٹریشن، ریگولیشن اور مانیٹرنگ کے نظام میں ضروری اصلاحات لانے کا فیصلہ سہیل شوکت بٹ کا این جی اوز کی رجسٹریشن اور ریگولیٹری ایس او پیز کا جامع جائزہ لے کر نظرثانی شدہ ایس او پیز تیار کرنے کی ہدایت رجسٹرڈ این جی اوز کے بینک اکاؤنٹس کی شناخت اور تصدیق کے لیے مؤثر نظام وضع کرنے کی ہدایت مقامی و بین الاقوامی منصوبوں کی منظوری کے لیے فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت این جی او ونگ کی کارکردگی کا جائزہ، رجسٹرڈ این جی اوز کی خدمات سے بہتر استفادہ کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت صوبائی وزیر کی پنجاب بھر کے صنعت زاروں کی دو سالہ کارکردگی کی جامع پریزنٹیشن دو ہفتوں میں پیش کرنے کی ہدایت صنعت زاروں میں تربیت حاصل کرنے والے افراد، آمدن اور مارکیٹ لنکیجز کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت صنعت زاروں کی مصنوعات کی ڈیزائننگ و پیداوار میں موجود خلا، خصوصی افراد کے لیے سہولیات، بجٹ اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ طلب میڈیکل سوشل سروسز یونٹس میں مستحق اور غریب مریضوں کو بروقت سہولیات اور مالی معاونت کی فراہمی پر خصوصی توجہ کی ہدایت ایم ایس ایس یوز کے عملہ، مستقبل کی توسیع، سروسز میں بہتری، آگاہی مہم اور فنڈز کے استعمال پر جامع پریزنٹیشن دو ہفتوں میں پیش کرنے کی ہدایت پاکستان بیت المال اور پنجاب بیت المال کے ذریعے مریضوں کی معاونت کے طریقہ کار پر بھی جامع پریزنٹیشن طلب ایم ایس ایس یوز میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے لیے روٹیشن پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کسی ایک ہسپتال میں ایم ایس ایس یو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کی مدت دو سال سے زائد نہیں ہوگی، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کی ہدایت بزرگ شہریوں سمیت مستحق افراد کے ریفرل، اسیسمنٹ اور بحالی کے طریقہ کار پر بھی غورصوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کا عوامی مسائل کے بروقت حل اور سروس ڈلیوری مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ
