چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب و ایم پی اے سارہ احمد کا انٹرنیشنل کانفرنس آن ری پروڈکٹیو ہیلتھ سے خطاب

کزن میرج جیسے اہم موضوع کو قومی کانفرنس کے مرکزی موضوعات میں شامل کرنے پر معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر ارشد چوہان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔بچوں کا تحفظ پیدائش سے پہلے ہی شروع ہو جاتا ہےپروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف اور ماہرین کے پینل کی سائنسی شواہد اور آگاہی پر مبنی گفتگو قابل تحسین ہے۔چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے قیام سے اب تک 80 ہزار سے زائد بچوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہےاس وقت 1200 سے زائد بچے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی نگہداشت میں ہیں، خاندانوں کو درپیش بعض قابلِ پیشگیری بیماریوں کا بوجھ بچوں کے تحفظ اور فلاح کے مسائل کو مزید پیچیدہ بنا دیتا ہے، پاکستان میں تقریباً دس میں سے چھ شادیاں قریبی رشتہ داروں کے درمیان ہونے کی نشاندہی کی گئی ہےقریبی رشتہ داروں میں شادی کے حوالے سے جینیاتی بیماریوں اور پیدائشی پیچیدگیوں کے ممکنہ خطرات سے آگاہی ضروری ہے۔ پاکستان میں بیٹا تھیلیسیمیا کے لاکھوں کیریئرز موجود ہیں، جبکہ ہر سال ہزاروں بچے اس بیماری کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں، شادی سے قبل خون کے ٹیسٹ اور جینیاتی مشاورت کی اہمیت پر زور دیتی ہوں کیریئر ہونا شادی کی راہ میں رکاوٹ نہیں، بلکہ بروقت آگاہی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا ذریعہ ہے، کزن میرج کے حوالے سے خاندانوں کو ثقافتی اور مذہبی حساسیت کے ساتھ طبی حقائق سے آگاہ کرنا ہوگااسلام میں کزن میرج کی اجازت ہے اور بہت سے خاندانوں کے لیے یہ اعتماد اور تحفظ کا ذریعہ ہے، تاہم صحت کے ممکنہ خطرات سے آگاہی بھی ضروری ہے ہمارا مقصد خاندانوں کو کزن میرج ترک کرنے کا مطالبہ کرنا نہیں، بلکہ باخبر فیصلہ سازی کو فروغ دینا ہے۔ ایک خون کا ٹیسٹ ایک خاندان کو آنے والی نسل کے ممکنہ طبی خطرات سے آگاہ کر سکتا ہےشادی سے قبل تھیلیسیمیا اسکریننگ اور جینیاتی مشاورت کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔بچپن کی صحت مند بنیاد کے لیے شادی اور حمل سے پہلے آگاہی اور احتیاطی اقدامات ضروری ہیں کم عمری کی شادی کے حوالے سے ہرلڑکی کی صحت اور باخبر رضامندی بھی شادی سے متعلق فیصلہ سازی کا اہم حصہ ہونی چاہیے۔ گائناکالوجسٹس پہلے ہی طبی معائنے کے دوران خاندانی رشتہ داری کی تاریخ معلوم کرکے جینیاتی مشاورت کی طرف رہنمائی کر سکتے ہیں۔ایک بچے کو اپنے والدین کے انتخاب کا اختیار نہیں، والدین کو شادی سے پہلے جاننے اور سمجھنے کا اختیار ضرور ہے، ایک خون کا ٹیسٹ ممکنہ خطرے کی بروقت نشاندہی کر سکتا ہے اور خاندان کو بہتر منصوبہ بندی کا موقع فراہم کرتا ہے۔ بچوں کے تحفظ، صحت اور محفوظ مستقبل کے لیے خاندان، طبی ماہرین اور ریاست کو مل کر آگاہی کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ہر ایسے خاندان کی معاونت کے لیے موجود ہے جو اپنے بچے کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کے حوالے سے رہنمائی چاہتا ہے،

اپنا تبصرہ لکھیں

fourteen + eleven =