مریم نواز رواں ماہ سندھ فتح کرنے نکلیں گی، شیڈول تیار ہونے لگا

مریم نواز رواں ماہ سندھ فتح کرنے نکلیں گی، شیڈول تیار ہونے لگا

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز عام انتخابات کے تناظر میں پیپلز پارٹی کے گڑھ سندھ کو فتح کرنے نکلیں گی، ان کے دورے کا شیڈول تیار کیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی کی نائب صدر مریم نواز متوقع طور پر کراچی اور حیدرآباد جائیں گی، سندھ کی اہم سیاسی شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کیلئے گرین سگنل دے چکی ہیں۔مریم نواز کے دورہ سندھ کے دوران نئے صوبائی عہدے داران کا اعلان کی بھی شنید ہے، دورے سے قبل صوبے میں (ن) لیگی کارکنان کو متحرک بھی کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مریم نواز سندھ کی سیاست میں سرگرم سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے میں ہیں۔ اس سے قبل لیگی رہنما طلال چوہدری نے کراچی کے دورے کے دوران بیان دیا تھا کہ شہر قائدؒ کو ایک شہباز شریف کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں