توشہ خانہ کیس میں جعلی رسیدیں جمع کرانے کا معاملہ ؛بشریٰ بی بی کی عدم پیشی پر سماعت میں وقفہ

توشہ خانہ کیس میں جعلی رسیدیں جمع کرانے کا معاملہ ؛بشریٰ بی بی کی عدم پیشی پر سماعت میں وقفہ

توشہ خانہ کیس میں جعلی رسیدیں جمع کرانے کے معاملے پر بشریٰ بی بی کی عدم پیشی پر سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس میں جعلی رسیدیں جمع کرانے کے معاملے پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی،وکیل خالد یوسف چودھری نے کہاکہ بشریٰ بی بی لاہور سے آ رہی ہیں راستے میں ہیں،وکیل نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی 12بجے تک پیش ہو جائیں گی، سماعت میں وقفہ کیا جائے، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 12بجے تک ملتوی کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں