کراچی: کورنگی میں پیٹرول پمپ ملازمین سے 62 لاکھ کی ڈکیتی

کراچی کے علاقے کورنگی عوامی کالونی تھانے کی حدود میں بینک کے باہر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جہاں ملزمان پیٹرول پمپ کے دو ملازمین سے 62 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔پمپ ملازمین کے 2 ملازمین 62 لاکھ روپے جمع کروانے بینک جارہے تھے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو ملازمین سے نقدی سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے، ملزمان رانگ سائیڈ سے اسپتال کی جانب سے آئے اور واردات کرکے فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

8 + 10 =