پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 82 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 82 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج معمولی اضافہ دیکھا گیا،کاروباری دن میں 100 انڈیکس 82 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 590 پر بند ہوا،انڈیکس کی آج کم ترین سطح 45 ہزار 500 رہی۔ اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے ،شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 3 ارب 80 کروڑ روپے رہی۔ پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 770 ارب روپے ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے 14 ستمبر (کل)کے مانیٹری پالیسی اجلاس کا اثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج محسوس کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں