پولیس کے مطابق ننھے بچے دکان پر چیز خریدتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے، ملزم نے غفلت اور لاپرواہی سے اوور سپیڈ کرتے ہوئے بچوں کے اوپر گاڑی چڑھا دی۔ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق حادثے میں غانیہ کی ٹانگ فریکچر، 9 سالہ اریشہ کی بائیں ٹانگ فریکچر، 5 سالہ حریم کی ناک پر چوٹ جبکہ ساڑھے 3 سالہ محمد حسن کے بازو پر چوٹ آئی۔ایس پی سٹی نے بتایا کہ بچوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، لوئر مال پولیس نے ڈرائیور ملزم وقاص کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
