کپاس کی فصل پر گُلابی سنڈی اور سفید مٙکھی کا حملہ شدت اختیار کر گیا۔

بہاولپور: کپاس کی فصل پر گُلابی سنڈی اور سفید مٙکھی کا حملہ شدت اختیار کر گیا

بہاولپور محکمہ زراعت کی ناقص حکمت عملی ضلع بھر میں کپاس کی فصل پر گُلابی سنڈی اور سفید مٙکھی کا حملہ شدت اختیار کر گیا۔ محکمہ زراعت کے بادشاہ پرست افسران دفاتر تک محدود.بہاولپور وزیر اعلی پنجاب کے کپاس کو کامیاب بنانے کے احکامات مذاق محکمہ زراعت کی آگاہی مہم فلاپ بہاولپور زراعت افسران کے موثر طریقے سے فیلڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ سے بہاولپور ضلع بھر میں کپاس کی تیار فصل پر سفید مکھی اور گلابی سنڈی کا حملہ شدت اختیار کر گیا سفید مکھی کے شدید حملے سے کپاس کی فصل جھلساو سے تباہ و برباد کپاس کی فصل پر موجود تیار ٹینڈوں میں گلابی سنڈی کا شدید حملہ کاشتکاروں کی دھاڑیں کاشتکار سر پکڑ کر زمین پر بیٹھ گئے سر سبز و ہرے بھرے کھیت جُھلس کر راکھ بننے لگے محکمہ زراعت بہاولپور کے کام چور افسران و فیلڈ افسران کی بدنیتی کا خمیازہ کسانوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے کسانوں کا وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر بہاولپور سے فی الفور کام چور زراعت افسران کو ضلع بدر کرنے اور ایماندار زراعت افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں