آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5900 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونا 5058 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 59 ڈالرز مہنگا ہو کر 4184 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔