عارف والاافسوسناک واقعات ،24 گھنٹے کے دوران تیسرا قتل

عارف والاافسوسناک واقعات ،24 گھنٹے کے دوران تیسرا قتل

عارف والا:شہر میں افسوسناک واقعات کا تسلسل، قتل کی ایک اور واردات سامنے آگئی ، 24 گھنٹے کے دوران تیسرا قتل ہو گیا. پو لیس کا کہنا ہے کہ محلہ عید گاہ میں سگے ماموں نے نابالغ بھانجے کے گلے پر چھری پھیر دی اور والد پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا .ارم بی بی زوجہ علی رضا اپنے ایک سالہ بیٹے مومن کے ہمراہ میکے آئی ہوئی تھی جہاں رات کے آخری پہر اسکے سگے بھائی نے بھانجے کے گلے پر چھری پھیر کر اسے قتل کر دیا.ملزم نے اس دوران اپنے والد عالم علی پر حملہ کیا لیکن وہ بچ گیا.
ملزم وقاص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نشے کا عادی اور اسکا ذہنی توازن درست نہیں، ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے خضر حیات .
پولیس تھانہ سٹی نے مقتول بچے کی دادی بلقیس بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا.گذشتہ روز بھی البدر کالونی میں ماموں نے جائیداد کے تنازع پر بہن اور بھانجے کو قتل کر دیا تھا.قتل کے افسوسناک واقعات کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں