گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان سے ایس پی اورنگزیب کی قیادت میں نیشنل پولیس اکیڈمی میں سندھ پولیس کے زیرتربیت ڈی ایس پیز کیے وفد کی گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات۔گورنر پنجاب نے وفد کے شرکاء کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔پولیس کا نظام خلفائے راشدین کے زمانےسے چلتاآرہاہے یہ بہت ذمہ داری کا کام ہے۔ قوم کو آپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔آپ تھانوں کے ماحول کو بہتربنانے میں اپناکردار اداکریں تاکہ شہریوں انصاف کے حصول کے لیے تھانے أنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ ضمیر کی أواز سنیں اور میرٹ پر فیصلے کریں کسی بھی شہری کے ساتھ زیادتی نہ ہو-خود کو سائل کی جگہ رکھ کردیکھیں اگر اللہ تعالی نے آپ کو عہدےسےنوازا ہے تو اسے لوگوں کی بھلائی کے لیے استعمال کریں۔ ہمارے انصاف کے نظام میں بہت سی کمزوریاں ہیں جن کو دور کرنےگے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔عوامی خدمت میں دیانتداری، غیرجانبداری اور لگن کی اہمیت اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے