پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبریں، ترجمان اوگرا کا اہم بیان سامنے آگیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع کمی کے حوالے سے خبروں پر ترجمان اوگرا کا اہم بیان سامنے آگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر قیاس آرائیوں سے بچنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی قیمتوں اور ڈالر کی شرح تبادلہ پر منحصر ہیں،حالیہ دنوں میں بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ترجمان اوگرا کا مزیدکہنا ہے کہ ملک میں ڈالر سے روپے کی شرح تبادلہ میں بہتری آئی ہے ،نئی قیمتوں کے اعلان میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے،اس مدت میں قیمتوں پر قیاس آرائیاں تیل کی سپلائی چین میں خلل ڈال سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں