ملک میں بجلی کا مہنگا ترین پیداواری ٹیرف منظور ہونے کا امکان, قیمت پتہ چلی تو ہوش اڑ جائیں گے

ملک میں بجلی کا مہنگا ترین پیداواری ٹیرف منظور ہونے کا امکان ہے، کوٹ ادو پاور کمپنی نے درخواست نیپرا کو جمع کروا دی۔نجی ٹی وی کےمطابق نیپرا کو بجلی کے 77 روپے 31 پیسے فی یونٹ تک ٹیرف کی درخواست دیدی گئی جو کوٹ ادو پاور کمپنی نے جمع کروائی ہے۔ نیپرا اس درخواست پر سماعت 3 اکتوبر کو کرے گی۔دریں اثنا کوٹ ادو پاور کمپنی کی جانب سے 228 میگا واٹ تا 347 میگا واٹ کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں مانگ لیا ہے اور پیداواری ٹیرف میں 5 روپے 37 پیسے تک کپیسٹی پیمنٹ شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں