Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بھارت میں ہم جنس پرست لڑکیوں نے آپس میں شادی کرلی

بھارت میں دو ہم جنس پرست لڑکیوں نے آپس میں شادی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 27 سالہ ڈمپل اور ان کی 21 سالہ گرل فرینڈ منیشا کی شادی میں دونوں کے اہل خانہ بھی شامل ہوئے، سکھ برادری سے تعلق رکھنے والی ڈمپل اور ہندو دلت منیشا کافی عرصے سے دوستی تھی اور وہ شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن ان کے خاندان والے راضی نہ تھے۔ تاہم ڈمپل جو نوجوانی کے زمانے سے لڑکوں کی طرح بال رکھنے اور مردانہ لباس پہننے کی عادی تھی نے بالآخر اپنے والدین کو منالیا جس کے بعد منیشیا کے والدین بھی راضی ہوگئے۔27 سالہ ڈمپل کا کہنا ہے کہ میں نے لڑکیوں کے ساتھ رہنے کی بہت کوشش کی ایک کے ساتھ 5 سال افیئر چلا اور دوسری سے 2 سال لیکن دونوں نے مجھے چھوڑ دیا۔ڈمپل نے مزید بتایا کہ خوش قسمتی سے ان کی ملاقات منیشا سے ہوئی جنھوں نے بہت اچھی طرح سوچ سمجھ کر میرے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا اور پھر ہم دونوں کے والدین بھی راضی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں