اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال اکتوبر میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ پہلی بار 4 کروڑ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ستمبر 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ 37 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ملکی کرنٹ اکاؤنٹ مجموعی طور پر 85 کروڑ ڈالر خسارے میں رہا۔سالانہ بنیاد پر بھی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ ایک ارب 6 کروڑ ڈالر تھا۔معاشی ماہرین کے مطابق ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافے کے باعث اکتوبر میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا۔