دینی مدارس سیاسی تصادم، احتجاجی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے: علماء مدارس بلوچستان

قاری مہر اللہ جے یو آئی نظریاتی نے کہا کہ مدارس کی تعلیمی، نصابی اور انتظامی خودمختاری ریڈ لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔علماء کرام نے کہا کہ دینی مدارس ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں، انہیں سیاسی تصادم سے دور رکھا جائے۔ مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈا، بلاجواز پابندیاں اور انتظامی مداخلت قبول نہیں۔علماء مدارس نے واضح کیا کہ مدارس کے پلیٹ فارم کو جلاؤ گھیراؤ اور انتشار کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ملک میں سیاسی تصادم کے بجائے استحکام چاہتے ہیں، دینی مدارس کا سیاسی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں۔علماء کرام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مدارس کی پرانی رجسٹریشن کا نظام بحال کیا جائے اور اتحاد تنظیماتِ مدارس اور حکومت کے سابقہ معاہدوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

16 + 11 =