Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

نجی اور سرکاری سکولوں میں کل سے اتوار تک چھٹیوں کا اعلان

پنجاب میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ پر تعلیمی اداروں میں کل سے اتوار تک چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا.نجی ٹی وی چینل کے مطابق آنکھوں کے وائرس کے باعث نجی اور سرکاری سکولوں میں جمعرات اور ہفتہ کو عام تعطیل کااعلان کردیا گیا،جمعہ کے روز عیدمیلادالنبیﷺ کی چھٹی ہو گی ،اتوار کی ہفتہ وار چھٹی کے بعد سوموار کو دوبارہ سکول کھلیں گے،سوموار کو صبح تمام سکولوں کے باہر بچوں کو داخلے کے وقت اساتذہ چیک کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاکہ جن بچوں میں آشوب چشم کی شکایت ہوئی ان کو واپس گھروں کو بھیجا دیا جائے،چھٹیوں کا اطلاق پورے صوبے پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

fifteen + six =