Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

آئی ایم ایف نے پاکستان کو امیر طبقے پر مزید ٹیکس لگانے کا مشورہ دے دیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے اور امیر طبقے سے مزید ٹیکس وصول کرنے کا مشورہ دے دیا۔ آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب انتہائی کم ہے، معاشی استحکام لانے کے لیے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور استعداد کار میں بہتری لانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امیر طبقے پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے۔ آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسی مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہے جس سے مہنگائی میں کمی ہو سکے۔ان کا کہنا تھا کہ جولائی میں آئی ایم ایف معاہدے کا مقصد پاکستان کی معیشت میں استحکام لانا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

four × 5 =