Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں ماں بیٹی کی لاشیں گھر سے برآمد

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ماں بیٹی کو قتل کردیا۔فیکٹری ایریا پولیس کے مطابق دہرے قتل کا واقعہ اتحاد پارک میں پیش آیا جہاں 50 سالہ شکیلہ اور اس کی 20 سالہ بیٹی علشبا کی لاشیں بالائی منزل سے ملیں۔پولیس کا بتانا ہےکہ لاشوں کے قریب تیز دھار خنجر پڑا تھا جب کہ مقتولین کے جسم پر گولیوں کے بھی نشانات بھی تھے۔پولیس کے مطابق مقتولہ شکیلہ کا خاوند رشید گھر سے باہر تھا، محلے داروں نے فون پر اسے اطلاع دی۔پولیس نے شواہد اکٹھا کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈہاؤس بھجوادیں جب کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئےسی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

13 − 6 =