Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

مردان میں رشتہ داروں نے خاتون کو 40 لاکھ روپے میں فروخت کر دیا

مردان میں بھاری رقم کے عوض ایک خاتون کو بیچے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہو گئی ،ویڈیو میں انہوں نے رشتہ داروں پر انہیں دھوکے سے فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ویڈیو میں اپنی فروخت سے متعلق دہائی دیتے ہوئے مردان کی تحصیل رستم کی رہائشی خاتون کا کہنا تھا کہ اسے دھوکے سے 40 لاکھ روپے کے عوض بیچ دیا گیا ہے۔خاتون کا کہنا تھا کہ اسے فروخت کرنے کے معاملے میں ان کے 3 رشتہ دارملوث ہیں جو انہیں بار بار بیچ رہے ہیں۔پولیس کے مطابق خاتون کے والد نے بھی اعتراف کیا کہ اس کی بیٹی کوبیچا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

three × 5 =