آئی فون 15 پرو کے چند منٹوں کے استعمال سے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سامنے آگئی۔ماہرین کے مطابق فون کے گرم ہونے کا احساس کمپنی کی جانب سے فون کو کم وزن بنانے کیلئے تھرمل سسٹم ڈیزائن میں سمجھوتے کی وجہ سے ہو رہا ہے، لیکن ایپل کی جانب سے مسئلے کا سبب آئی او ایس 17 میں ایک بگ کو قرار دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ایپل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین اس بات کا مشاہدہ کر سکتے ہیں کہ ان کا آئی فون پرو 15 اس وقت گرم ہوتا ہے جب وہ اس کو سیٹ اپ کرتے ہیں، بیک اپ کو ری سٹور کرتے ہیں، وائر لیس سے چارج کرتے ہیں یا بھاری گرافکس یا پروسیسر پر بھاری ایپس کا استعمال کرتے ہیں۔صارفین کو جلد ہی آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹ (آئی او ایس 17.0.3) کی فراہم کر دی جائے گی جو فون کی گرمائش کے مسئلے کو حل کرے گی۔ترجمان کے مطابق یہ کیفیات معمول کی بات ہیں، یہ عمل مکمل ہونے یا فون کا استعمال ختم ہونے کے بعد ڈیوائس کا درجہ حرارت عام حالت میں آجاتا ہے، اگر آپ کی ڈیوائس درجہ حرارت کے حوالے سے انتباہ جاری نہیں کر رہی تو آپ اپنی ڈیوائس کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔کمپنی کے مطابق ایک بگ ، انسٹاگرام اور اوبر جیسی مشہور ایپس کا استعمال جیسے مسائل نئے آئی فون ماڈل میں درجہ حرارت کے اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments