Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صداقت عباسی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست نمٹا دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ایم این اے صداقت عباسی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست نمٹا دی ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل، وزارت داخلہ اور پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے،ڈاکٹر بابراعوان درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس عامر فاروق نے بابراعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ جی ڈاکٹر صاحب! بندہ واپس آ گیا ہے، بابر اعوان نے کہاکہ میں اس مرد حریت کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں جس نے بندہ بازیاب کروا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

2 × five =