بالی وڈ سٹار عامر خان نے ’’ستارے زمین پر‘‘ بنانے کا اعلان کردیا

بالی وڈ کے سپر سٹار عامر خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا، فلم کا نام ’ستارے زمین پر‘ ہوگا۔عامر خان کا کہنا ہے کہ’’ستارے زمین پر ‘‘2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘تارے زمین پر ‘ کی تھیم سے ملتی جلتی ہوگی، ’’تارے زمین پر‘‘ ایک جذباتی فلم تھی لیکن یہ نئی فلم آپ کو ہنسائے گی، یہ فلم آپ کو تفریح فراہم کرے گی۔ مسٹر پرفیکشنسٹ نے بتایا کہ ’تارے زمین پر‘ انہوں نے ایک بچے کی زندگی بدلنے میں مدد کی تھی لیکن ’ستارے زمین پر‘ میں اس سے الٹ ہوگا، 9 لڑکے جن کے اپنے مسائل ہیں وہ اداکار کی مدد کریں گے۔ 2007 میں عامر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘تارے زمین پر’ میں درشیل سفاری نے بچے ایشان اوستھی کا کردار ادا کیا تھا جو کہ ڈسلیکسیا کا شکار تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں