کالے جادو کے باعث مرنے سے بال بال بچی : بینا چوہدری

معروف سینئر اداکارہ بینا چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ ان پر کسی نے کالا جادو کردیا تھا، جس کے باعث وہ پانچ سال تک تکلیف میں رہیں، یہاں تک کہ ایک رات مرنے والی تھیں لیکن خدا نے انہیں زندگی دی۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ دو سال قبل وہ انتہائی علیل ہوگئی تھیں، انہوں نے خوف اور بیماری کے باعث خود کو گھر تک محدود کردیا تھا۔ بیماری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے دعوی کیا کہ ان میں کسی بیماری کی کوئی تشخیص نہیں ہوئی تھی لیکن ان پر کسی نے کالا جادو کردیا تھا۔بینا چوہدری نے بتایا کہ کالے جادو کے باعث ہی ایک رات وہ مرنے والی تھیں، انہیں اس رات شدید تکلیف ہوئی اور سانس لینے میں مشکل ہو رہی تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنی موت کو قریب دیکھ کر کلمہ پڑھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کلمہ پڑھتے ہی ان کے لیے آسانیاں ہوگئیں، وہ بہتر انداز میں سانس لینا شروع ہوئیں اور انہیں نئی زندگی ملی، تب وہ اٹھیں اور کافی دیر تک سوچتی رہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں