اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت گردونواح میں بارش، موسم سرد، برفباری کہاں ہوئی؟

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت گردونواح میں بارش سے موسم سرد ہو گیا۔ بابوسرٹاپ پر شدید برفباری ہوئی۔نجی ٹی وی کےمطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے گردو نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے سبب موسم خنک ہو گیا۔ بعض شہریوں نے سویٹر اور کمبلی نکال لئے۔آزاد کشمیر کے علاقوں میر پور اور بھمبر میں بھی وقفے وقفے سے بارش بارش ہوئی جبکہ بابوسرٹاپ، نانگا پربت اور بٹوگاہ ٹاپ پر برفباری ہوئی۔ بابو سر ٹاپ کو شدید برفباری کے سبب ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

one + thirteen =