سونم کپور نے ان کا مذاق اڑانے والی خاتون کو قانونی نوٹس بھیج دیا

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے مذاق اڑانے والی خاتون یوٹیوبر کو قانونی نوٹس بھیج دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور نے ایک ویڈیو میں ان کی بات کا مذاق اڑانے والی یوٹیوبر کو قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ راگنی کی طرف سے پوسٹ کی گئی ویڈیو نے مجھے، میرے شوہر آنند آہوجا اور ان کے فیشن برانڈز کی ساکھ پر منفی اثر ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں اعتراض شدہ ویڈیو کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جبکہ اسے ڈیلیٹ کرنے اور آئندہ ایسا نہ کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔ نوٹس میں یوٹیوبر کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر وہ اس درخواست پر عمل نہیں کرتی ہیں تو سونم کپور اپنی ساکھ کے تحفظ کے لیے ضروری کارروائی کے لیے مزید آگے بڑھ سکتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون یوٹیوبر نے اداکارہ کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس کو اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر بھی شیئر کیا ہے۔ یوٹیوبر راگنی کا کہنا ہے کہ جس ویڈیو کے بارے میں انہیں نوٹس ملا ہے وہ ان بیانات کے بارے میں تھی جو سونم کپور نے کچھ عوامی تقریبات میں دیے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس معاملے پر سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے اداکارہ کو یہ کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے ویڈیو میں کچھ غلط بات نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں