Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ملک میں ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا

پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا، کل یکم ربیع الثانی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ربیع الثانی 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں ہوا۔ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم ربیع الثانی 1445 ہجری کل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

16 + two =