Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے بعد اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑی کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کا اطلاق بھی فوری طور پر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی زیرصدارت تمام بس اڈوں کے کرایوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی اسلام آباد کی جانب سے کرایوں میں 10 فی صد کمی کر دی گئی۔اسلام آباد میں 23 مختلف روٹس پر کرایہ کم وصول کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

14 + seventeen =