Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اپنی جیل کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹریلر دیکھ کر شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا جذباتی ہوگئے

بالی ووڈ اداکارہ شیلپا شیٹی کے شوہر بھارتی بزنس مین اور اداکار راج کندرا اپنی جیل کی زندگی پر مبنی فلم یو ٹی 69 کے ٹریلر لانچ پر جذباتی ہوگئے۔ فحش مواد تیار کرنے کے الزام گرفتار ہونے والے راج کندرا نے بطور اداکار نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔ممئی میں فلم یو ٹی 69 کے ٹریلر کی لانچنگ کے موقع پر راج کندرا جذباتی ہوگئے اور کہا کہ مجھے ٹرول کریں لیکن میری فیملی کو نشانہ نہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ بہت تکلیف دہ تھا کہ آپ نے کوئی گناہ بھی نہیں کیا اور پھر آپ ایسی صورتحال کا شکار بن جائیں۔راج کندرا کا کہنا تھا کہ مجھے کہیں جو بھی کہنا ہے، میری بیوی، بچے اور فیملی کے دیگر افراد کی طرف مت جائیں، ہم نے آپ کا کیا بگاڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

nineteen + fourteen =