Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کی توہین کے معاملے پر جاری ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن نے پولیس کو فواد چودھری کو 24 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی جی اسلام آباد کو فواد چوہدری کو 24 اکتوبر کی صبح 10 بجے پیش کرنےکا حکم جاری کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف 24 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

two × 4 =