Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بنگلادیش روانہ ہوگئی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کپتان ندا ڈار کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے بنگلادیش روانہ ہو گئی، ٹیم دبئی کے راستے ڈھاکا پہنچے گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم بنگلادیش کے دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔پاکستان ویمنز ٹیم جمعے کی شام ڈھاکا پہنچ کر چٹاگرام کیلئے روانہ ہوگی جہاں 27،25 اور 29 اکتوبر کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں