وزیر اعظم بھی غیر محفوظ، وزیر اعظم ہاؤس میں مشکوک شخص داخل

اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز)وزیراعظم ہاؤس میں مشکوک شخص داخل، سی ٹی ڈی اور پولیس سمیت سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں، وزیر اعظم ہاؤس کی سیکورٹی پر سوالات اٹھ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشکوک افغانی مختلف راستوں سے ہوتا ہوا وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوگیا، مشکوک شخص کےداخلے کی اطلاع پر سکیورٹی اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی اور وزیراعظم ہاؤس کو سیل کرکے جامع تلاشی لی گی۔

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے مشکوک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہےجو خود کو افغانستان کا رہائشی بتاتا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہےکہ مشکوک شخص 3 روز قبل مختلف راستوں سے ہوتا ہوا وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوا۔

ذرائع کےمطابق سی ٹی ڈی،پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ سیکیورٹی ادارے کھوج لگانےمیں مصروف ہیں کہ مشکوک شخص کیسے وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں