مدیحہ امام کا شادی کے 5 ماہ بعد ولیمہ ہوگیا

پانچ ماہ قبل مئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ اور میزبان مدیحہ امام اور ان کے شوہر موجی بسر نے شادی کے ساڑھے 5 ماہ بعد اب دعوتِ ولیمہ کا انعقاد کیا جس کی تصاویر بھی شیئر کر دی ہیں۔

مدیحہ امام نے پہلے خاموشی سے شادی کی اور اب خاموشی سے ولیمہ کرکے سوشل میڈیا پر اعلان کیا اور تصاویر و ویڈیو بھی شیئر کر دیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے گزشتہ روز حال ہی میں ہونے والے اپنے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ ان کا ولیمہ 26 اکتوبر کو دبئی میں منعقد ہوا۔

مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے۔اداکارہ کی پوسٹ پر ان کے پرستاروں اور مداحوں کے ساتھ ساتھ ساتھی فنکاروں نے بھی مبارک باد اور ان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں