10 اپریل اہم کیوں؟ بلاول بھٹو نے بتا دیا

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے10 اپریل کو خاص دن قرار دیاہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر ایک پیغام شیئر کیاہے۔

بلاول بھٹوزرداری کا اپنی ٹوئٹ میں لکھنا ہےکہ 10اپریل پاکستان میں ہمیشہ سےتاریخی حیثیت کا حامل رہا ہے،10 اپریل وہ تاریخ ہےکہ جب1973 میں ہمیں آئین ملا۔

بلاول بھٹوزرداری کا مزیدکہنا ہےکہ 10اپریل 1986ءکو لاہور میں شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کا تاریخی استقبال کیاگیا اور10 اپریل 2022ءکو پہلی بار تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور سلیکٹڈ ریجکٹڈ ہوکر پارلیمان سےنکالا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں