صوابی کی اہم شخصیت ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سےصوابی کی اہم شخصیت بلند خان ترکئی کی ملاقات۔

آصف علی زرداری سے ملاقات کےبعد بلند خان ترکئی خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئےہیں۔

بلند خان ترکئی کی جانب سے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیاگیا جبکہ آصف علی زرداری کی طرف سےترکئی خاندان کی شمولیت کا خیرمقدم کیاگیا۔

اس موقع پر بلند خان ترکئی نے آصف علی زرداری سےکہاکہ آپ نے خیبرپختونخوا کے عوام کو ان کی شناخت دی۔

انہوں نےمزید کہاکہ خیبرپختونخوا کےعوام آپ کا احسان بھول نہیں سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں