کرینہ کپور نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی فٹنس کا راز اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کردیا۔ کرینہ کپور نے معروف سلیبرٹی نیوٹریشن کے سوشل میڈیا ایک لائیو سیشن کے دوران اپنی فٹنس کے حوالے سے بات کی ہے۔ اس دوران اداکارہ نے بتایا کہ ڈائیٹنگ سے عارضی طور پر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں مگر اس سے صحت ہمیشہ کے لیے متاثر ہوتی ہے۔ ا داکارہ نے اپنے پہلے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد بہت تیزی سے وزن کم کیا تھا جس کی اصل وجہ کرینہ نے دیسی گھی کو قرار دیا ۔ کرینہ کپور کے مطابق جسمانی وزن میں کمی کے لیے طے کردہ طریقہ کار پر جمے رہنا ہی بہتر ہوتا ہے، اگر ایسا نہ ہو تو جسمانی وزن میں کمی لانا ممکن نہیں ہوتا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ موسم میں ملنے والی تمام قدرتی اشیا سمیت لیمن گراس چائے اور لیموں پانی کا زیادہ استعمال کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں