معدے کے امراض میں مبتلا انسانوں کی وہ حرکت جسے زمین کیلئے انتہائی سنگین خطرہ قراردیدیاگیا

برطانوی ماہرین نے نئی تحقیق میں انسانوں کے ’ڈکار‘ اور ’پاد‘ کو زمین کے لیے انتہائی سنگین خطرہ قرار دے دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یو کے سنٹر فار ایکالوجی اینڈ ہائیڈرالوجی کے ماہرین کی ایک ٹیم نے ڈاکٹر نکولس کووین کی قیادت میں کی گئی اس تحقیق میں بتایا ہے کہ انسانوں کے ڈکار اور پاد سے ایسی بدبو ماحول میں شامل ہورہی ہے جو بہت جلد دنیا کو انسانوں کے رہنے کے قابل نہیں چھوڑے گی۔ماہرین نے حتمی طور پر بتایا ہے کہ انسانوں کی اس حرکت کے سبب ہماری زمین آئندہ 200سالوں میں زندگی کے قابل نہیں رہے گی اور بنجر سیارہ بن جائے گی۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بالخصوص عمر رسیدہ لوگوں کے ڈکار اور پاد میں میتھین اور نائٹرس آکسائیڈ بہت زیادہ مقدار میں شامل ہوتا ہے جو زمین کے ماحول کے لیے انتہائی خطرناک گیسیں ہیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ان گیسوں کا گلوبل وارمنگ میں بہت بڑا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ ماہرین نے اپنی اس تحقیق میں سینکڑوں افراد کے سانس اور جسم سے خارج ہونے والی بدبو کے نمونوں کے ٹیسٹ کیے۔ ان میں سے ایک تہائی سے زائد نمونوں میں میتھین پائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں