بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

وزارت قومی صحت کا بتانا ہے کہ سندھ کے ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔وزارت قومی صحت کےمطابق رواں سال 83 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے،ان ماحولیاتی نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، رواں سال مثبت ہونے والے تمام ماحولیاتی نمونوں اور دو پولیو کیسز میں یہی وائرس پایا گیا ہے۔وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو 5 سال سے کم عمر بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے، ملک بھر کے بچوں کی پولیو وائرس سے حفاظت کو یقینی بنانا اس وقت سب سے اہم ہے، تمام والدین سے اپیل ہے کہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں