باقاعدگی سے ورزش کرنے کے 6حیران کن فائدے

باقاعدگی سے ورزش کرنے کے 6حیران کن فائدے

ورزش بلاشبہ صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند عمل ہے۔ماہرین کے مطابق باقاعدگی کے ساتھ ورزش کرنے سے انسان کو کئی طرح کے فوائد حاصل ہوتے ہیں، حتیٰ کہ نئی تحقیق میں ماہرین نے بتایا ہے کہ باقاعدہ ورزش کرنے والے شخص کی عمر بھی دوسروں کی نسبت طویل ہو تی ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق امریکی فزیشن اور مصنف ڈاکٹر مارک ہائمن اور ان کی ٹیم نے اپنی تحقیق میں باقاعدگی کے ساتھ ورزش کے 6حیران کن فائدے بتائے ہیں جن میں انسولین کی بہترحساسیت، ڈپریشن اور ذہنی تناﺅ میں کمی، ذہنی صحت میں بہتری، ہارٹ اٹیک اور سٹروک سمیت دیگر جان لیوا عارضے لاحق ہونے کے امکان میں کمی، جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج اور جنسی صحت میں بہتری شامل ہیں۔ڈاکٹر مارک ہائمن کا کہنا ہے کہ باقاعدگی کے ساتھ ورزش سے ہم نے ذہنی دباﺅ اور ڈپریشن کے کئی مریضوں کو صحت یاب ہوتے دیکھا ہے کیونکہ ورزش سے جسم میں کورٹیسول کی مقدار کم ہوتی ہے جو ذہنی پریشانی کا ہارمون ہے۔ اس کی مقدار جسم میں بڑھ جائے تو انسولین کے خلاف مزاحمت پیدا ہو جاتی ہے اور پیٹ پر چربی جمع ہونے لگتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں