کراچی کے بعد جنوبی پنجاب میں آشوب چشم کی وباء

کراچی کے بعد جنوبی پنجاب ، علی پور شہر و گردونواح کے شہریوں کو آشوب چشم وباءنے اپنی لپیٹ میں لے لیا، بڑوں کی نسبت بچے زیادہ متاثر ہونے لگے، بیماری کے باعث سکول جانے والے طلبہ کی تعداد میں واضع کمی دیکھی جانے لگی،
کراچی کے بعد جنوبی پنجاب میں آشوب چشم کی وباء علی پور اور گردونواح میں تیزی سے پھیل رہی ہے وباء سے بچے شدید متاثر ہورہے ہیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی آگاہی مہم اور حفاظتی اقدامات شروع نہیں کیے جاسکے.

سکولوں کے بچوں میں احتیاط نہ ہونے کے باعث سکول جانے والا تقریباً ہر دوسرا بچہ آشوب چشم کی بیماری میں مبتلا ہو لگا، معروف فزیشن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ مرض ایک سے دوسرے انسان میں پھیلتا ہے ،اس بیماری کی عام علامات میں آنکھوں سے پانی بہنا،سرخ ہونا اور خارش ہونا شامل ہیں جبکہ چشمہ لگانے سے مرض کے پھیلاؤ میں فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے حفاظتی تدابیر بتاتے ہو ئے کہا کہ آنکھوں سے نکلنے والی رطوبت کو اچھی طرح صاف کرنا لازم ہے متاثرہ شخص ٹشو پیپر یا نرم کپڑے سے آنکھوں کی صفائی کرے اور فورا قریبی ہسپتال یا کسی مستند ڈاکٹر سے چیک اپ کرائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں