انجکشن سے متاثر مریضوں کی بینائی واپس لوٹنا مشکل ہے، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج

پرنسپل نشتر میڈیکل کالج ملتان ڈاکٹر راشد قمر نے کہاہے کہ انجکشن سے متاثر مریضوں کی بینائی واپس لوٹنا مشکل ہے، بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق انجکشن سے مریضوں کی بینائی متاثر ہونے کے معاملے پر پرنسپل نشتر میڈیکل کالج ڈاکٹر راشد قمر نے کہاہے کہ نشتر ہسپتال میں ابتک جھنگ سے 3متاثرہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں،تینوں مریضوں کو ڈی ایچ کیو جھنگ میں انجکشن لگائے گئے ۔ڈاکٹر راشد قمر کا کہناتھا کہ نشتر ہسپتال میں بینائی متاثر کرنے والے انجکشن موجود ہی نہیں،نشتر ہسپتال میں ابتک کسی مریض کو یہ انجکشن نہیں لگایا گیا،پرنسپل نشتر میڈیکل کالج نے کہاکہ جھنگ سے رپورٹ ہونیوالے مریضوں کی بینائی مکمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے،ان کا کہناتھا کہ بینائی واپس لوٹنا مشکل ہے، بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔دوسری جانب ایم ایس نشتر ہسپتال راؤ امجد نے کہاکہ تینوں مریض آئی وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں