بنگلہ دیش میں مچھروں نے تباہی مچادی ، سینکڑوں افراد جاں بحق

بنگلہ دیش میں ڈینگی مچھر نے تباہی مچادی، جاں بحق افراد کی تعداد 900 تک پہنچ گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار سے متجاوز کرچکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، حکومت نے ڈینگی کے باعث پھیلنے والی صورت حال کو 23 سال کی بدترین صورت حال قرار دیا ہے جبکہ شہریوں سے خود بھی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔بنگلہ دیش کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے بڑے پیمانے پر اسپرے مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ صاف پانی کو اپنی گھروں کے ارد گرد جمع نہ ہونے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں