بلوچستان میں 7روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی

بلوچستان میں 7روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران 24لاکھ 44ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے، کوآرڈینیٹر ای او سی زاہد شاہ کا کہنا تھا کہ مہم میں 10ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی ،مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں