راولپنڈی میں ڈینگی کے 40 نئے مریض، 5 موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا

راولپنڈی میں ڈینگی کے 40 نئے مریض سامنے آ گئے جبکہ 5 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق رواں سیزن ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 1774 تک پہنچ گئی، راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں 41، ڈی ایچ کیو میں 30، بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 31 مریض زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ 5 مریضوں کی زندگیاں تشویشناک مرحلے میں داخل ہو گئیں۔ڈینگی وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 14 مقدمات درج کر کے 3 عمارتیں سیل کر دی گئیں جبکہ 8 چالان ٹکٹ جاری اور ایک لاکھ 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیئے گئے۔ مجموعی طور پر 3838 مقدمات، 593 عمارتوں کو سیل کیا گیا، 1085 چالان ٹکٹ جاری ، 66 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں