اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کاکہنا ہےکہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کی خواتین ورکرز پر تشدد اوربے حرمتی کا انسانی حقوق کےعالمی ادارےنوٹس لیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے رہنما پی ٹی آئی نےکہاکہ ملک میں جنگ کےقوانین چل رہےہیں،قانون کی حکمرانی کہیں نظر نہیں آرہی۔
اس موقع پر علی نواز اعوان کاکہنا تھاکہ آئی جی اسلام آباد گھروں میں گھس کر تحریک انصاف ورکرز کو ہراساں کررہے ہیں،کم عمر نوجوانوں کو بھی حراست میں لیا جارہاہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی عارضی درآمد کیلئے ایف بی آر کے نئے قوانین نافذ
انہوں نےمزید کہاکہ یہ حربےعوام کو باہر نکلنے سےنہیں روک سکتے۔