ملک کا بھلا اسی میں ہے کہ نیب کو ختم کردیا جائے، سابق وزیر اعظم

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز ) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ ملک کا بھلا اسی میں ہےکہ نیب کوختم کردیاجائے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نےاحتساب عدالت میں پیشی کےموقع پر میڈیا سےگفتگو کے دوران کہا ہےکہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں میاں محمد نواز شریف کا کیس چلایاگیا تھا،ایک سینیئر سیاستدان کو عمر بھر کیلئےنا اہل کیاگیا ہے،میاں نواز شریف،یوسف رضا گیلانی کیلئےالگ قانون ہے۔

انہوں نےکہاکہ ہمارےخلاف جو کیس ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں،میں نے100تفتیشیں بھگتی ہیں،ریمانڈ اورجیل کاٹی ہے،ہم روئےدھوئے نہیں۔

انہوں نےمزید کہاکہ آج عوام کا انصاف کےنظام سےیقین اٹھ گیا ہے، بدنصیی ہےکہ آج ہمارا ملک اس حالت کوپہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف اور یو اے ای کے صدر کا ٹیلیفونک رابطہ
شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھاکہ جناح ہاؤس پر حملہ ہوا تو کوئی سو موٹو نوٹس نہیں لیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں