اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ ملٹری کورٹس سےمتعلق غلط فہمی ہے، حکومت آئینی ترمیم کےذریعے نئی ملٹری کورٹس قائم نہیں کررہی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھاکہ ہم قانون میں کوئی ترمیم لےکر نہیں آ رہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ پہلےسےموجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کو بڑا ریلیف مل گیا
وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری کا یہ بھی کہنا تھاکہ اس قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہےاور اسی قانون کےمطابق ہی کارروائی ہوگی۔