ہمارے قانونی قدم کو بھی روکا جاتا ہے، خواجہ محمد آصف

اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےکہا ہےکہ نوبت یہاں تک آگئی ہےکہ ہم کوئی قانونی قدم اٹھائیں تو اُسےبھی روکاجاتا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سےخطاب میں خواجہ محمد آصف نےکہاکہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نےآڈیو لیکس کمیشن کےعمل کو روک دیا ہے۔

انہوں نےکہاکہ زیرتحقیقات معاملات میں چیف جسٹس کی خوش دامن بھی شامل تھیں،اسی لیے چیف جسٹس کو آڈیو لیکس کمیشن کےمعاملے سے علیحدہ رکھاگیا۔

وزیر دفاع نےمزید کہاکہ آڈیو میں ثاقب نثار کے بیٹے کروڑوں روپےکا سودا کرتےہوئےپائے گئے،سابق چیف جسٹس کےصاحبزادے نے ایک کروڑ20لاکھ اس الیکشن کیلئےجو ہوئےہی نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی
اُن کاکہنا تھاکہ افتخار چوہدری نےخود کو اپنےبیٹے کےکیس سےعلیحدہ کرلیا تھا،اگر سابق چیف جسٹس خود کو معاملے سےعلیحدہ کرسکتےہیں تو موجودہ بھی کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں