ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے کو ایئر ٹائم نہ دیا جائے، پیمرا

اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سےتمام ٹی وی چینلنز کو ضابطہ اخلاق جاری کردیاگیا۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نےاپنےاحکامات میں کہا ہےکہ ریاست مخالف جذبات ابھارنےوالےشخص کو ایئر ٹائم نہ دیا جائے۔

پیمرا کےمطابق9مئی کےواقعات میں سرکاری املاک کو تباہ کیاگیا،وفاق کو کمزور کرنے کیلئےریاست مخالف جذبات کو ابھاراگیا۔

پیمرا احکامات میں کہاگیا ہےکہ ریاست مخالف سرگرمیاں ایک سیاسی جماعت کےمشتعل کارکنان نےکیں جس کا مقصد اداروں اورریاست کو نقصان پہچاناتھا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سےمزید کہاگیا ہےکہ یہ خوفناک رجحان ہے،جس کی مذمت کی جانی چاہیے،ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینےوالوں کا میڈیا بائیکاٹ ہوناچاہیے،نفرت پھیلانےوالوں کا بلیک آوٹ کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں