22 ہزار 260 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا، شرجیل انعام میمن

کراچی(سٹار ایشیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نےکہا ہےکہ طوفان بپرجوائے کےخدشے کےپیش نظر ساحلی پٹی سےتقریباً 6ہزار خاندانوں کےکل 22ہزار 260افراد محفوظ مقامات پرمنتقل کردیےہیں۔

ایک بیان میں شرجیل میمن نےکہاکہ ضلع ٹھٹھہ سےچار ہزار،بدین سے 17 ہزار 320، سجاول سے چار ہزار727افراد محفوظ مقامات پرمنتقل کیےگئے ہیں۔

صوبائی وزیر نےمزید کہاکہ تحصیل کیٹی بندر سےتین ہزار،تحصیل گھوڑا باری سے ایک ہزار افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کیاگیا۔

اُن کاکہنا تھاکہ تحصیل شہید فاضل راہو سے14 ہزار 310،تحصیل بدین سے3ہزار10افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیےگئے۔

شرجیل انعام میمن نےیہ بھی کہاکہ تحصیل جاتی سے1ہزار 727،تحصیل کھاروچھان سے3ہزار افراد محفوظ مقامات پرمنتقل کیےگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی اور ن لیگ میں محاذ آرائی ہے، شاہ محمود قریشی
انہوں نے کہاکہ کیٹی بندر میں7 ،گھوڑا باری میں3، شہید فاضل راہو میں10،سجاول میں4 اور بدین میں3 ریلیف کیمپس قائم کیےگئےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں